یہ کس طرح کام کرتا ہے!

جنت کا راستہ کیا ہے؟

جنت کا راستہ ایک غیر منافع بخش آرگنائزیشن ہے جو  اہلِ سنت و الجماعت  کے  اصولوں  کے مطابق  اسلام اور آخری پیغمبر ﷺ  کی مقدس اور بابرکت تعلیمات کو  تمام دنیا کے مسلمانوں اور غیر مسلمانوں تک جدید اور منفرد طریقے سے پہنچا رہی ہے۔

جنت کا راستہ کے مقاصدکیا ہیں؟

جنت کا راستہ میں ہم اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ آج کی جدید دنیا میں اسلامی علم اور تعلیمات  کی  فراہمی کی کمی نہیں ہے۔ باوجود اسکے ہم یہ بھی مانتے ہیں کہ      شخصی اورکمیونٹی کی سطح پر  اندرونی یا  بیرونی  طور پر کوئی خاص  مثبت فرق  دکھائی نہیں دیتا۔  بجائے اسکے  ہمیں اسکے برعکس  ہوتا دکھائی   دیتا ہے کہ لاعلمی ، غفلت اور عدم برداشت کے عروج پر ہونے کے سبب سے  امت کی حالت  دنیاوی اور روحانی طور پر تیزی سے بگڑتی جا رہی ہے۔

اسلئیے  یہاں  پیغمبرانہ راہ میں ایک منفرد طریقہ ِکار کے تحت  ہم  لوگوں کو  اللہ اور اسکے پیارے رسولﷺ کے ساتھ تعلق کو قائم کرنے اور اسے بہتر بنا نے میں انکی  راہنمائی کرتے ہیں اور متلاشی کے دنیا اور آخرت میں کامیابی کے حصول کے لئےاسکے  اندرنی اور ظاہری کردار کو تبدیل کرنے میں اس  کی مدد کرتے ہیں۔

جنت کا راستہ اسکا حصول کس طرح سے کرےگا؟

اب آپ الله‎ﷻ‬ کی دوستی اور رِضاء کی طرف اپنا سفر آن لائن شروع کر سکتے ہیں

1️⃣ سب سے پہلے جانیے ہماری مکمل کہانی

2️⃣ اب جانیے ہمارا سفر الله‎ﷻ‬ کی رِضاء کی طرف

یہ سہولت اُن کے لئے بھی ہے جو پہلے سے طریق پر چل رہے ہیں

3️⃣ اب نیچے دیئے گئے لِنک پے جائیں اور وہاں اپنا نیا اکاؤنٹ بنائیں
REGISTER

4️⃣ اس کے بعد اس ویڈیو کو غور سے دیکھیں اِس میں آپ کو سکھایا جائے گا کہ آپ نے کس طرح اپنا سفر آگے بڑھانا ہے

5️⃣ اِس کے بعد اس لِنک کو کھولیں اور موبائل اپلیکیشن کو اپنے فون میں انسٹال کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے جو آپ نے پہلے بنایا تھا لاگ اِن ہو جائیں
اب یہاں جیسے آپ نے پہلے ویڈیو میں سیکھا اسی طرح اپنے استاد کی رہنمائی میں ٹِکیں لگانا شروع کر دیں
اینڈرائڈ فون کے لئے

ANDROID APP

آئی فون کے لئے

IPHONE APP

اگر کوئی مشکل ہو تو آپ اسی اپلیکیشن سے اپنے استاد کو پیغام بھیج اور وصول کر سکتے ہیں
جو ساتھی پہلے سے طریقہ محمدیہ کتاب یا کارڑ سے اپنا سفر الله‎ﷻ‬ اور نبی کریم صلی الله عليه وآله وسلم کو خوش کرنے کے لئے (تزکیہ) کر رہے ہیں وہ بھی اسی طرح کریں جیسا اوپر بتایا گیا اور ساتھ ہی اپنے استاد کو اس کی بھی اطلاع دیں کہ وہ پہلے سے طریق پر چل رہے ہیں اور کہاں تک پہنچے ہیں تاکہ اُن کا سفر وہیں سے جاری رہے
۔